آصف زرداری کے رائو انوار کو ہیرو کہنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں:فاروق ستار

آصف زرداری کے رائو انوار کو ہیرو کہنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں:فاروق ستار
کیپشن: mqm pakistan farooq sattar ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار

کراچی:متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے مجھے قیادت کیلئے منتخب کرنے پر تمام کارکنان کا شکر گزار ہوں ، کارکنوں نے جمہوری طرز عمل سے فیصلہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ مجھے قیادت کیلئے منتخب کرنے پر متحدہ پاکستان کے تمام کارکنان کا شکر گزار ہوں ، میرے ساتھ 34 دیگر افراد کو بھی منتخب کیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا آصف زرداری نے رائو انوار کو ہیرو کہا ، ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔