بھارتی فوج کی ایل او سی پر جاجوٹ گائوں پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک بچہ شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر جاجوٹ گائوں پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک بچہ شہید
کیپشن: indian army loc firing at citizens بھارتی فوج ایل او سی فائرنگ

راولپنڈی:بھارتی فوج کی ایل او سی پر جاجوٹ گائوں پر بلااشتعال فائرنگ ، آٹھ سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدل بھارتی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے لگی ، ایل او سی پر جاجوٹ گائوں کے رہائشیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ سے آٹھ سالہ ایان شہید ہو گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق شہری آبادی پر فائرنگ بھارت کی کھلی دہشتگردی ہے۔