بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی گلوروں کیخلاف آواز بلند ہوگئی

بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی گلوروں کیخلاف آواز بلند ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے گلوکاربابل سپریو نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی فلم کے لیے راحت فتح علی خان کی آوازمیں ریکارڈ کیے گئے گانے کوفلم سے ہٹا دیا جائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارنے کہا کہ بھارت میں اریجیت سنگھ جیسے بہترین گلوکار موجود ہیں جو اس گانے کو بہترین انداز میں گا سکتے تھے، میری فلم بنانے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اس گانے کو کسی اور کی آواز میں ریکارڈ کرائیں۔ بابل سپریو نے پاکستانی گلوکاروں کے خلاف مزید زہراگلتے ہوئے کہا کہ فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کا گانا ’دل دیاں گلاں‘ جو عاطف اسلم کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے اس گانے کو ا±ن سے اچھا تواریجیت سنگھ گا سکتے تھے۔
بابل نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دونوں گلوکار اپنی جگہ قابل ہیں، ان کی ا?وازیں بہترین ہیں مگر ہمیں ان کے پاکستانی ہونے سے مسئلہ ہے اور اسی وجہ سے ان پرپابندی لگنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ بالی ووڈ بھارت کا بڑا پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر میں بھارت کی پہچان ہے تو یہاں پاکستانی آرٹسٹ کو بالکل موقع نہیں دیا جانا چاہیئے۔