سعودی تنظیم کا انوکھا اقدام ، 30 برس سے زائد عمر لڑکی سے شادی پر انعام ملے گا

سعودی تنظیم کا انوکھا اقدام ، 30 برس سے زائد عمر لڑکی سے شادی پر انعام ملے گا
کیپشن: saudi couple prize announce سعودی تنظیم شادی انعام

ریاض:سعودی تنظیم کا انوکھا اقدام ، تیس برس سے زائد عمر کی خاتون سے شادی پر 20 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کر دیا جوکہ چھ لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی تنظیم کا انوکھا فیصلہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق 30 برس سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے نوجوان کو 20 ہزار ڈالر بطور انعام دیئے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ انوکھا اعلان مملکت میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا اور اس اقدام کا مقصد شادی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

البیر نامی فلاحی تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے۔

اس دلچسپ موضوع پر سوشل میڈٰیا بھی سرگرم ہو گیا ، فیصلے کی حمایت اور مخالفت میں دلچسپ  پیغامات سامنے آنے لگے۔