پریانکا نے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑا دیا

پریانکا نے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑا دیا

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑادیا۔
حال ہی میں ایک بین الاقوامی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران جب پریانکا سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں امریکا کا نیا صدر کون ہوگا تواس کے جواب میں پریانکا نے کہا کہ کوئی بھی امریکا کا صدربن سکتا ہے مجھے اس پر کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پریانکا نے امریکی صدر کو نشانہ بنایا ہو بلکہ اس سے قبل پریانکا نے امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کی مذمت کی تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور موقع پر جب ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی اس وقت پریانکا وہ واحد بھارتی اداکارہ تھیں جنہوں نے ٹرمپ کے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کسی پر پابندی نہیں لگاسکتے۔