الیکٹرک گاڑیوں کی ڈیزائنگ، فولکس واگن کا ایپل سے رابطہ

الیکٹرک گاڑیوں کی ڈیزائنگ، فولکس واگن کا ایپل سے رابطہ

ٹوکیو: جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ” فولکس واگن“ نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی ڈیزائنگ کے لیے امریکی کمپنی ” ایپل“ سے رہنمائی مانگ لی۔ اس کا مقصد 2020ءتک مارکیٹ میں آنے والی کمپنی کی بجلی سے چلنے والی نئی گاڑیوں کے ڈھانچے کی بہتر انداز میں تیاری ہے۔

فولکس واگن کے شعبہ ڈیزائننگ کے سربراہ کلاس بسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی کمپنی اپنی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے نئے، زیادہ بہتر  اور منفرد  ڈھانچے کی تیاری کی خواہاں ہے جس کے لیے انہیں ایپل کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے نئی الیکٹرک، بغیر ڈرائیور اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں کی تیاری کے لیے 34 ارب یورو (42.45 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے ، یہ گاڑیاں 2022 ءتک تیار کرکے مارکیٹ میں لائی جائیں گی۔ان میں سے 20 ماڈلز صرف بیٹری پر چلنے والے ہوں گے۔