سلمان خان کا ارجیت سنگھ کے خلاف ایک بارپھر ایکشن

سلمان خان کا ارجیت سنگھ کے خلاف ایک بارپھر ایکشن

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ سے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی قریبی دوست اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ سے اریجیت سنگھ کا گانا نکلوا دیا ہے۔اریجیت نے فلم کے لیے ایک ری میکس ورژن گایا تھا جسے سن کر سلمان نے مسترد کردیا اور فلمساز سے گانے کو نکالنے کی ڈیمانڈ کی جس پر گانے کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔
سلمان خان کی خواہش پر ہی وہ گیت اب راحت فتح علی خان نے گایا ہے جسے فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ سے بھی اریجیت سنگھ کی آوازمیں گائے ہوئے گانے نکالنے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں تھیں لیکن اس کی باقاعدہ کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔