ممبئی:اداکار شاہ رخ خان سے فلمسازوں نے پہلے بھارتی خلاءباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم”سلیوٹ“ کے لئے رابطے بڑھا لئے۔
اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک فلمساز رونی سکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کی پہلے بھارتی خلاءباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم”سلیوٹ “ سائن نہیں کی ہے کیونکہ وہ ابھی فلم ”زیرو “ پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم ”سلیوٹ “ کے لئے رونی سکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ بات چیت جاری ہے ،میں نے دیگر بہت سے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں لیکن میں نے ابھی تک کسی فلم کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔