کامیڈین امان اللہ طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل

کامیڈین امان اللہ طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل

لاہور: پاکستان کے کامیڈین کنگ امان اللہ دوبارہ علیل ہو گئے جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امان اللہ کوگزشتہ دنوں روبصحت ہونے پر ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دیدی تھی۔ سانس اور پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق ہونے پر انہیں دوبارہ نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔