سائنس فکشن فلم ”بلیک پینتھر“ کا دھماکے دار آغاز، 19 ارب کا ریکارڈ بزنس

سائنس فکشن فلم ”بلیک پینتھر“ کا دھماکے دار آغاز، 19 ارب کا ریکارڈ بزنس

لاس اینجلس : مارول سپر ہیرو ز کے مشہورفکشنل کردار بلیک پینتھرکے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم ”بلیک پینتھر“ نے دھوم مچا دی، باکس آفس پر دھماکے دار آغاز، تین روز میں 19ارب روپے کما کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

شائقین کو بھی خوب متاثر کرنے والی فلم کو ریان کوگلر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کی کہانی واکانڈہ نامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور واکانڈہ کی سلطنت کی سکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔

باکس آفس پر دوسری پوزیشن پر اینی میٹڈ فلم ”پیٹر ریبٹ“ رہی جس کی کہانی شرارتی خرگوش اور اس کے ساتھیوں کے گرد گھوم رہی ہے، اس فلم نے پونے دو ارب روپے کا بزنس کیا۔ تیسری پوزیشن فلم ”ففٹی شیڈز فریڈ“ کے حصے میں آئی جس نے ایک ارب 70 کروڑ روپے اپنے دامن میں سمیٹے۔