نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گے،کارکن آئندہ انتخابات جیتنے کی تیاری کریں:آصف زرداری

نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گے،کارکن آئندہ انتخابات جیتنے کی تیاری کریں:آصف زرداری
pakistan peoples party asif zardari پیپلزپارٹی چیئرمین آصف زرداری

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے ، اس لیے ہم نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گے۔


تفصیلات مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی پی قیادت اور کارکنوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت کا دفاع کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی پی کے علاوہ دیگر جماعتیں کارکنوں کو بڑےعہدے نہیں دیتی ہیں ، باقی سیاسی پارٹیاں اندرونی انتشار کا شکار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ کارکنان سیاسی میدان میں مخالفین کو شکست دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں ، کارکنان محنت اور لگن سے آئندہ انتخابات جیتنے کی تیاری کریں۔

انھوں نے کہا کہ کارکن شہید ہو سکتے ہیں تو پھر وہ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کیوں نہیں بن سکتے ، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کی عزت کی ہے۔