شہباز شریف کا نام ایک مرتبہ پھر ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی سفارش

شہباز شریف کا نام ایک مرتبہ پھر ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی سفارش
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا نام ایک مرتبہ پھر ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب لاہورنے سفارش کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیب نے شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔


خیال رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے لیکن وہ اپنی نومولد پوتی اور حمزہ شہباز کی بیٹی کی عیادت کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اسلام آباد میں سب جیل قرار دیئے گئے منسٹر انکلیو سے رہا کیا گیا تھا۔

18 فروری کو احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔