پنجاب کے ٹریفک وارڈنز کا اسپیشل ڈیلی الاؤنس بحال

پنجاب کے ٹریفک وارڈنز کا اسپیشل ڈیلی الاؤنس بحال
کیپشن: ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: حکومت پنجاب نے پانچ اضلاع میں کام کرنے والے ٹریفک وارڈنز کا 8 سال سے منجمد اسپیشل ڈیلی الائونس بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

اس اقدام کی وجہ سے تنخواہ میں 1700 روپے ماہانہ اضافہ ہو جائے گا۔ راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آبادمیں ٹریفک وارڈنز کو پہلے 7300 روپے اسپیشل ڈیلی الاؤنس دیا جاتا تھا جو 2012 میں منجمد کر کے عام ریٹ کے تحت ڈیلی الائونس 5600 روپے دینے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے خلاف راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن رانا عرفان نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔  یہ معاملہ زیر سماعت ہے تاہم حکومت پنجاب کے فنانس ڈویژن نے گزشتہ روز اس کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔