آخر مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا، بھارت کو کس بات کا خوف ہے؟کمل ہاسن

آخر مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا، بھارت کو کس بات کا خوف ہے؟کمل ہاسن
کیپشن: تصویر ہندوستان ٹائمز ٹوئٹر

چنائی: بھارت کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن نے مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔

کمل حسن کے اس بیان پر پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے تناظر میں صحافیوں نے اداکارکمل ہاسن سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا ”آخر مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا، بھارت کو کس بات کا خوف ہے؟ “ انہوں نے کشمیریوں کا اعتماد نہ جیت پانے پر بھارت کو ذمہ دار قرار دیا۔

کمل ہاسن نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے جانے والے کشمیریوں کو آزادی کے مجاہد اور پاکستانی کشمیر کو آزاد کشمیر قرار دے کر بھارتیوں کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا۔کمل حسن نے صرف اسی بات پر بس نہیں کی بلکہ انہوں نے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے پر بھارتی حکومت اور اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت اور اپوزیشن تمیز کا مظاہرہ کرے تو لائن آف کنٹرول پر صورتحال قابو میں رہ سکتی ہے۔

خیال رہے کہکمل ہاسن فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرکے سیاست کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ان کی دونوں صاحبزادیاں شروتی حسن اور اکشرا حسن جنوبی ہند کی فلموں میں خوب نام کما رہی ہیں۔