اہم ترین سیاسی رہنماء قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اہم ترین سیاسی رہنماء قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی میں  پاک سر زمین پارٹی کے اہم ترین رہنماء عبدالحبیب کو سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن چورنگی سرینا موبائل مارکیٹ کے سامنے پیر کی شب تقریباََ ساڑھے آٹھ سے پونے نو بجے کے درمیان موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جیپ نمبر BH-9899 پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں سوار پی ایس پی کے رہنماء عبدالحبیب جاں بحق ہوگئے ۔فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و حراس پھیل گیا۔

جس مقام اور وقت پر جیپ کے سامنے آکر اس پر گولیاں برسائی گئیں وہاں پر نہ صرف ٹریفک کا ہجوم ہوتا ہے بلکہ موبائل مارکیٹ آنے والے خریداروں کی بھی بڑی تعداد کی وجہ سے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے تاہم ٹارگٹ کلرز نے پولیس کی ناقص کارکردگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور وہ اپنے ہدف کو نشانہ بنا کر باآسانی موقع فرار ہوگئے۔آئی جی سندھ نے ضلع و سطی میں سیاسی جماعت کے کارکنان کو نشانہ بنائے جانے کی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔