شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
کیپشن: وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری تیار کر لی ہے، ذرائع۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔ فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری تیار کر لی جو وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا۔

یاد رہے کہ نیب نے 15 فروری کو شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔