نیب کو سیاسی وفاداریاں بدلنے اور پولٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا، بلاول

نیب کو سیاسی وفاداریاں بدلنے اور پولٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا، بلاول
کیپشن: انسانی حقوق جو سب کے لیے برابر ہونا چاہیے وہ پاکستان میں نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری۔۔۔۔۔فائل فوٹو

میونخ: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ سیاسی وفاداریاں بدلنے اور پولٹیکل انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا۔ آپ ایک فرشتہ کو بھی چیئرمین بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ ادارہ ایسا ہے۔ وہ سسٹم ایسا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے بنایا گیا اور اس قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے مفصل قانون ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن تو ہوا ہے لیکن جس قسم کے اعتراضات اٹھائے گئے وہ بھی بہت سنگین ہیں اور ہمیں ان ایشوز کا ایڈریس کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ فریڈم آف پریس پر حملے ہو رہے ہیں اور فریڈم آف اسپیچ پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق جو سب کے لیے برابر ہونا چاہیے وہ پاکستان میں نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بے نامی اکاونٹس کیس میں لارجر بنچ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔