بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ریہرسل کے دوران گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ریہرسل کے دوران گر کر تباہ
تصویر ٹوئٹر

نئی دہلی:پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ”سوریا کرن “ طیارے ’ایرو انڈیاشو 2019 ‘ کی بنگلورومیں ریہرسل کر رہے تھے کہ اس دوران وہ آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گئے تاہم جہازوں میں سوار پائلٹس نے خود کو فوری طور پر ایجکٹ کر لیا اور وہ زندہ بچ گئے ہیں۔

بھارتی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔