بھارت کو پاکستان کے ساتھ ہرگِز ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، ہر بھجن سنگھ

بھارت کو پاکستان کے ساتھ ہرگِز ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، ہر بھجن سنگھ
کیپشن: ہمارے جوانوں کا خون بہت قیمتی ہے لیکن ہم اسے ضائع ہونے نہیں دیں گے، ہر بھجن سنگھ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے بھارت سے رواں سال جون میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور ہمارے جوانوں کا خون بہت قیمتی ہے لیکن ہم اسے ضائع ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے اپنے دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر حال میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور آج ہم اپنے سپاہیوں کی بدولت زندہ ہیں اسی لیے ہم شہیدوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ہرگِز ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے اور ہمارا دیش پہلے ہے۔ ہمیں پڑوسی ملک سے کسی قسم کا بھی رشتہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ کھیل ہمارے لیے ضروری نہیں ہمارا ملک ہمارے لئے اہم ہے۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اگر ورلڈ کپ نہ بھی ہو تو بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بھارت خود بہت مضبوط ہے۔