سعودی عرب میں ویزے سے قبل میڈیکل انشورنس لازمی قرار

سعودی عرب میں ویزے سے قبل میڈیکل انشورنس لازمی قرار
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

جدہ :سعودی عرب حکام نے کسی بھی قسم کے ویزے کے حصول کے لئے میڈیکل انشورنس کو ضروری قرار دے دیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام بالا کی جانب سے جاری کردہ نئے فیصلے کی منظوری دی ہے جس کے تحت حج اور علاج کی غرض سے آمد کے علاوہ تمام قسم کے ویزوں کے حصول کے لئے میڈیکل انشورنس کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے تاہم سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد اس سے مستثنی ہیں۔

نئے فیصلے پر عملدرآمد آئندہ 90 دن کے بعد ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب میں دوران قیام بیمار ہونے کی صورت میں مذکورہ شخص کے علاج کو ممکن بنانا ہے۔