ایمرجنسی نافذ کرنے پر امریکہ کی 16 ریاستوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ

ایمرجنسی نافذ کرنے پر امریکہ کی 16 ریاستوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن:امریکہ میں 16 ریاستوں کے اتحاد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہنگامی حالت کے نفاذ پر ہر جانے کا دعویٰ دائر کر دیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈ حاصل کرنے کی غرض سے یہ ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ قانونی مقدمہ کیلیفورنیا کے شمالی ضلعے کی ایک عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل زیویئر بیکیرا کا کہنا تھا وہ صدر ٹرمپ کو عدالت لے کر جائیں گے تاکہ ان کی جانب سے صدارتی اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صدر ٹرمپ کو ٹیکس دہندگان کی رقوم پر ڈاکہ ڈالنے سے روکیں گے جو وہ کانگرس کو بائی پاس کر کے کر رہے ہیں۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے صدر کے فیصلہ کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جبکہ نیویارک کے اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے بھی اس فیصلہ کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان کیا تھا۔