عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان  کے پروڈکشن آرڈرز جاری

عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان  کے پروڈکشن آرڈرز جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور :سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے  عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان   کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ،  سپیکر پنجاب اسمبلی میں قواعد و ضوبط کار پنجاب اسمبلی بابت 1997ءکے قاعدہ 79 A کے تحت نیب کی تحویل میں 2 اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز 20 فروری 2019ءسے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کئے گئے  ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیئرمین نیب کو تحریری کارڈرز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی کو 20 فروری 2019ءکو صبح 9 بجے اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے۔

  چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ بطور سپیکر اسمبلی کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنا میری قانونی و آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے میں دل و جان سے کوشش کرتا  رہوں گا۔