نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں ملی ، مریم نواز

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں ملی ، مریم نواز
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور:مریم نواز ہے کہا  ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے  مطابق ، مریم نواز اپنے والد  نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال  پہنچی جہاں انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ والد  کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی، سنا  ہے کہ نوازشریف کی انجیوگرافی ہو  سکتی ہے۔

جبکہ  عدالت میں پنجاب حکومت  نے  کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل  رپورٹ نہیں ملی۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں، ہمیں سمجھ آرہا ہے، نوازشریف کی ضمانت پر اللہ تعالی خیر کرے گا۔

اس سے قبل مریم نواز جناح اسپتال پہنچیں تو لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،اس موقع پر بد نظمی دیکھنے میں آئی اور دھکم پیل کی وجہ سے جناح اسپتال کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا۔