ڈاکٹر  قمر عباس کے لئے  تقریب پذیرائی منعقد ، شعبہ ادب کی شخصیات کی شرکت

ڈاکٹر  قمر عباس کے لئے  تقریب پذیرائی منعقد ، شعبہ ادب کی شخصیات کی شرکت
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

کراچی : انجمن ترقی  اردو پاکستان  اور ایٹکو لٹریری سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر  قمر عباس کے لئے  تقریب پذیرائی منعقد ۔

تقریب میں وسعت اللہ  خان اور تنظیم  الفردوس نےان کی  صحافتی خدمات  پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا  کہ  قمر عباس نے اپنی لکھائی   سے سب کو حیران کیا ہے  اور ان کی لکھائی   ان کے اخبار پر ایک  احسان ہے. انہوں  نے مزید کہا کہ تحقیق علم و ادب کے حصول کیلئےکریں  نہ کہ اپنی پی ایچ ڈی کے الاونس کے حصول کیلئے۔

 

غازی صلاح الدین  نے  بھی تقریب کو  چار چاند لگائے، ڈاکٹر انور شاہین  نے کہا کہ  قمر عباس  کو زمانہ طالب علمی  سے ہی تحقیق کا شوق تھا  اور  تحقیق انسان کی  فطرت میں شامل ہے جس پر   گامزن رہنا چاہیے.

ڈاکٹر قمر عباس نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ  جو سوچا جائے  وه بولا جائے۔انہوں نے  انتہائی محنت سے  60 برسوں کی محنت کے بعد اس مقام پر پہنچے۔