پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، برفباری متوقع

پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، برفباری متوقع

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اورآندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت میںآج صبح مطلع جزوی ابر آلود رہا جس کے سبب سردی میں معمول سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حراررت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 20 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم جہلم، چکوال، اٹک، مری، میانوالی، سیالکوٹ، ناروال اور سرگودھا میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 23 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال کے اضلاع میں سرد رہے گا۔ شام کے بعد مالاکنڈا، دیر، چترال، سوات، میں با رش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 16 تک جا سکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 04، منفی1 اور منفی 2 رہے گا۔

صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت22 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 30 تک جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 10،11،17، اور 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت اورقلات میں سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 11 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 12 ،2، 9، 13، 11 اور 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔