مصر میں مٹی کے تاریخی   قبرستان  دریافت

مصر میں مٹی کے تاریخی   قبرستان  دریافت


قاہرہ  :مصری وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ الدقھلیہ صوبے کے معروف مقام ام الخلجان میں 83تاریخی قبرستان دریافت ہوئے ہیں۔

یہ مصر کا ڈیلٹا کہلاتا ہے۔ دریافت ہونے والے آثار کا تعلق 4ہزار قبل مسیح کے نصف اول سے ہے۔یہ مصر زیریں یا بوتوتمدن کے نام سے مشہور ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبرستان بیضوی شکل کے ہیں۔

قبریں ریگستانی جزیرے میں تراش کر بنائی گئی ہیں۔ قبروں میں نعشیںاکڑوںشکل میں رکھی ہوئی ہیں۔میتوں کے ساتھ سامان وغیرہ بھی موجود ہے۔

وہاں سے ملنے والا سامان مختلف قسم کا ہے۔ یہاں مٹی کے چھوٹے چھوٹے برتن ملے ہیں جو ہاتھ کے بنائے ہوئے ہیں۔