پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  اضافے  کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  اضافے  کا رجحان


کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40175پر تھا   200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا رہا تھا جس کے سبب انڈیکس 40,427.44پر پہنچ گیا تھا۔ابتدائی گھنٹوں میں گذشتہ ہفتوں کے مقابلے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی اور28,193,150شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,232,911,292 پاکستانی روپے رہی۔

گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان  رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 101پوائنٹس کی کمی ہوئی۔  جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن یہ تیزی زیادہ  دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔

70,344,850شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 4,496,059,497پاکستانی روپے رہی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب آغاز پرانڈیکس40ہزار 243پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521سے40,305پر آگیا تھا۔ہفتے کے پہلے روز 77,521,640شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,876,062,599پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ اتار چڑھا کا شکار رہی اور آخری روز مندی کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔