امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک : امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث سرمایہ کاروں کی قیمتی دھات کی خریداری میں دلچسپی ہے۔


نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.3 فیصد بڑھ کر 1601 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1603.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1 فیصد بڑھ کر 1595.97 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1599.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1586.93 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1590 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔