کرینہ کپور کے بالی ووڈ میں 20 سال مکمل ہوگئے

کرینہ کپور کے بالی ووڈ میں 20 سال مکمل ہوگئے

ممبئی : بھارتی فلم اسٹار کرینہ کپور کے بالی ووڈ کی دنیا میں 20 سال مکمل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2000 میں فلم ریفیوجی سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ کے فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اِس موقع پر کرینہ کپور نے کہا کہ فلمی دنیا میں 20 سال پورے ہونے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کیونکہ میں جو کام کرنے کی خواہش رکھتی تھی میں نے وہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں ساری زندگی اپنا یہ کام جاری رکھوں لیکن یہ مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے مداحوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، اِس پر میں ان کا جتنا شکر ادا کروں گی اتنا کم ہے۔