پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ، کارکردگی قابل ستائش قرار

پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ، کارکردگی قابل ستائش قرار

پیرس:  ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دے دیا ، جس کے بعد پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ہوگئے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے، پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ہوگئے ، رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دے دیا. بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا، پاکستان کوبلیک لسٹ سے بچنے کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل ہے گرے لسٹ سے متعلق پاکستان کے لئے فی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ 2سال میں ختم ہوتی ہے. 

 پاکستان کو 27اہداف پر اکتوبر 2020تک عملدرآمدکرناہے پاکستان نے27میں سے 14اہداف پرواضح پیشرفت کی، نیکٹا اور صوبائی سطح پرفلاحی تنظیموں کی چانچ پڑتال مکمل کی جائے گی.  ایف اے ٹی ایف اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف بی آر ،ایف ایم یو سے خوش ہیں اور نیکٹا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نےڈالرکی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مناسب قانونی سازی کی.پاکستان کو ترکی، چین اورملائیشیاسمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہیں جبکہ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا ،امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور فرانس، جاپان،سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے‘پاکستان بیشترسفارشات پرعملدرآمدمکمل کرچکاہے، 27 اہداف کے حصول پرکوششیں جاری رکھے گا.ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا، پاکستان کوبلیک لسٹ سے بچنے کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل ہے گرے لسٹ سے متعلق پاکستان کے لئے فی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ 2سال میں ختم ہوتی ہے. 

 پاکستان کو 27اہداف پر اکتوبر 2020تک عملدرآمدکرناہے پاکستان نے27میں سے 14اہداف پرواضح پیشرفت کی، نیکٹا اور صوبائی سطح پرفلاحی تنظیموں کی چانچ پڑتال مکمل کی جائے گی.