ماہرہ خان کی’’ پارٹی‘‘ کرتے ہوئے ڈانس کی ویڈیو وائرل 

ماہرہ خان کی’’ پارٹی‘‘ کرتے ہوئے ڈانس کی ویڈیو وائرل 

کراچی : پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے اپنی دوستوں کیساتھ پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی  جو چند لمحوں میں ہی وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے اپنے گھر میں ہونے والی اس پارٹی کو ’’پاجامہ پارٹی‘‘ کا نام دیا ہے جس میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ مومل شنید کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ’’پارٹی گرل‘‘ دانا نیر کے چھوٹے سے ویڈیو کلپ پر بننے والے ہمسائیہ ملک انڈیا میں ریمکس پر یہ سب پارٹی کرنے میں مصروف ہیں۔


ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے پارٹی کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ دانا نیر کیلئے بھی ایک پیغام لکھا ’’ دانا نیر ٗ میری محبت تم بہترین ہو ٗ تمہارا مستقبل بہت شاندار ہو ۔ آمین ۔ اس کے ساتھ ماہر خان نے لکھا ’’پاجامہ پارٹی ‘‘ ۔ 


سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین کی ایک بڑی تعداد نے اس کو پسند کیا لیکن کچھ ایسے لوگ بھی تھے ماہرہ خان کی طرف سے یہ پارٹی کرنا پسند نہیں آیا۔ انہوں نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر غیر اخلاقی کمنٹس بھی دئیے لیکن پاکستانی اداکارہ ان ٹرولز کے کمنٹس کو پہلے بھی اچھے طریقے سے ڈیل کر چکی ہیں۔ 
(بشکریہ نئی بات )