سپین میں معروف گلوکارکی گرفتاری کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے

سپین میں معروف گلوکارکی گرفتاری کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے

میڈرڈ: سپین میں معروف گلوکار کی حراست پر ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔احتجاج کا سلسلہ بڑھ کر دارالحکومت میڈرڈ تک پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپین میں معروف گلوکار کی  کے بعد  دارالحکومت میڈرڈ  حالات خراب ہوگئے ہیں ، مظاہرین نے میڈرڈ پولیس اور سیکیورٹی حکام کے لیے عالمی وبا کے دوران نئی مشکل کھڑی کردی ہے ۔ 


پولیس حکام کا کہناہے کہ معروف  ہسپانوی گلوکار'پابلو۔ہیسَل '  کی گرفتاری  کے خلاف جاری  مظاہروں  کا سلسلہ مختلف شہروں کے بعد ہسپانوی دارالحکومت 'میڈرڈ ' تک پہنچ گیا۔

احتجاج کے دوسرے روز بھی مظاہرین نے لوٹ مار کی،گاڑیوں کو آگ لگا دی ،بڑے بڑے کوڑے دانوں کو آگ میں دکھیل دیااور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

سیکورٹی فورسز مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برساتے رہے۔ پولیس اور مظاہرین  کے درمیان جھڑپوں میں 55 افراد زخمی ہوگئے ۔ 'پابلو-ہیسَل' کو ہسپانوی بادشاہ کے خلاف توہین آمیز بیان اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔