ڈسکہ میں کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے خلاف کرائیں گے: مریم اورنگزیب

ڈسکہ میں کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے خلاف کرائیں گے: مریم اورنگزیب
کیپشن: ڈسکہ میں کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے خلاف کرائیں گے: مریم اورنگزیب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں کارکنوں کے قتل کی  ایف آئی آروزیراعلیٰ ،آئی جی پنجاب ،سی سی پی اوکیخلاف کٹنی چاہیے۔پنجاب حکومت لوگوں کی جانوں سےکھیل رہی ہے۔جب دوجانیں چلی گئیں،تووزیراعلیٰ کہتےہیں ایف آئی آرکٹےگی۔


اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کوپولنگ کاوقت بڑھانےکی درخواست کی۔ کرائےکےترجمان کہہ رہےہیں کہ مسلم لیگ ن نےفائرنگ کرائی ہے۔پولیس کےسامنے پوری پنجاب حکومت سورہی تھی۔


پی ٹی آئی والوں نےانتظامیہ کےسامنےبدمعاشی اورفائرنگ کی،۔پولیس کی موجودگی میں فائرنگ ہوئی۔فائرنگ سےدوافراد جاں بحق،اورچارزخمی ہوئے ان لوگوں نےسیالکوٹ میں غنڈاگردی کی۔ فائرنگ سےن لیگ اورپی ٹی آئی کےورکرزشہیدہوئے۔ن لیگ کےووٹرزنےہرچیزکامقابلہ کیا۔ ان کےاپنےامیدوارکےسیکیورٹی گارڈنےفائرنگ کی اور بھاگ گئے۔