وزیراعلیٰ پنجاب نے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب نے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کےباہرکارکنوں کو ہراساں کیاگیا۔ن لیگ والوں کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق ہوئے۔


پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کےامیدوارکے گارڈنے فائرنگ کی اوربھاگ گئے۔شاہی خاندان کی فوج نےڈسکہ میں انتخابی حلقوں کویرغمال بنائے رکھا اور ن لیگ والوں نے آج غنڈا گردی کی حد کر دی ہے۔ ایسا لگا آج الیکشن کمیشن کی آنکھیں بند تھیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کے ہاتھوں الیکشن کے عملے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوئی۔ جن لوگوں کو قانون نے طاقت دی تھی وہ ن لیگ کو فائدہ پہنچانے میں مصروف رہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ والوں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے کیونکہ ن لیگ کے امیدوار کے گارڈ نے فائرنگ کی اور بھاگ گئے۔ خواجہ سعد رفیق کے حلقے سے ڈی ایم او لایا گیا جبکہ غیر قانونی کام کرنے والے افسران پر ہماری نظر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پولنگ عملے کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ پولنگ سٹیشن کے باہر کارکنوں کو ہراساں کیا گیا۔