پی سی بی کیساتھ تنازعہ، جیمز فالکنر کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار

پی سی بی کیساتھ تنازعہ، جیمز فالکنر کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین آل راﺅنڈر جیمز فالکنر نے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جیمز فالکنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’میں پاکستانی مداحوں سے معذرت کرتا ہوں۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث لیگ کے بقیہ 2 میچز نہیں کھیل سکتا۔ میں تمام وقت پاکستان میں رہا اور مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا گیا۔‘ 

949d2773cd39ff7c79777a633e6f0da0

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’یوں لیگ چھوڑنا تکلیف دہ ہے کیونکہ میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان میں بے پناہ نوجوان ٹیلنٹ ہے اور مداح بھی بہترین ہیں۔ لیکن پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے میرے ساتھ جو سلوک روا رکھا وہ شرمناک ہے۔‘ 

8e8c126d6e0794aa61bd94715de264ae

جیمز فالکنر کی جانب سے ان الزامات کے بعد شائقین کرکٹ میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے اور اب تمام نظریں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب ہیں کہ وہ جیمز فالکنر کے الزاما پر کیا کہے گا۔ 
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی نے اس طرح کے کوئی الزامات عائد نہیں کئے بلکہ وہ تو لیگ میں کرکٹ کے اعلیٰ معیار کی بدولت اسے دنیا کی ٹاپ لیگز میں شامل کرتے ہیں۔