جیمز فالکنر کے الزامات غلط اور گمراہ کن ہیں: پی سی بی

جیمز فالکنر کے الزامات غلط اور گمراہ کن ہیں: پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر زکے الزامات کو غلط قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا نوٹس لے لیا ہے اور ان الزاما پر بہت افسوس ہے۔ جلد ہی اس معاملے پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔‘ 

dac4207556a0056fea9a4804e41ccf20


واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے پی سی بی پر معاہدے کی خلاف ورزی اور رقم نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ 
جیمز فالکنر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’میں پاکستانی مداحوں سے معذرت کرتا ہوں۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث لیگ کے بقیہ 2 میچز نہیں کھیل سکتا۔ میں تمام وقت پاکستان میں رہا اور مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا گیا۔‘ 

5f7882ced34cb6926c5cd49d09bd9989

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’یوں لیگ چھوڑنا تکلیف دہ ہے کیونکہ میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان میں بے پناہ نوجوان ٹیلنٹ ہے اور مداح بھی بہترین ہیں۔ لیکن پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے میرے ساتھ جو سلوک روا رکھا وہ شرمناک ہے۔‘ 

2b2c1b7f856be760d6de90f2f11fc927

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی نے اس طرح کے کوئی الزامات عائد نہیں کئے بلکہ ہر کھلاڑی ہی لیگ میں کرکٹ کے اعلیٰ معیار کی بدولت اسے دنیا کی ٹاپ لیگز میں شامل کرتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں