کراچی:کے پی او حملہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے  میں درج کرلیاگیا، پولیس حکام

کراچی:کے پی او حملہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے  میں درج کرلیاگیا، پولیس حکام

کراچی:حکام کا کہنا ہےکہ کے پی او حملہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے  میں درج کرلیاگیا ہے ۔ 

حکام  کے مطابق مقدمہ صدر تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیاگیا،  مودمہ کے متن ے مطابق شام 7بج کر 15منٹ پر وائرلیس کے ذریعے حملہ کی اطلاع ملی،  7بج کر20منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچااور نفری طلب کی،  ڈی آئی جی جنوبی عرفان بلوچ کی سربراہی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ترتیب دیاگیا۔

 مقدمہ   کے  متن میں درج ہے کہ حملےمیں 3 دہشت گرد ملوث ہیں،   جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد نےتیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑایا ،ایک دہشت گردچوتھی منزل پر جوابی کارروائی میں مارا گیا،  تیسرا دہشت گرد چھت پر جوابی کارروائی میں مارا گیا،  جوابی کارروائی  میں مارے گئے دونوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں۔

مقدمہ کے مطابق  تیسرے دہشت گرد کے جسم کےاعضا ملے ہیں ، مقدمہ الزام نمبر20، 18 فروری کو سہ پہر ساڑھے 4بجے  درج کیاگیا، حملے میں رینجرزاور پولیس کے 4افراد شہید ہوئے،    18افراد زخمی ہوئے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی۔

 پولیس حکام کا کہناہے کہ دہشت گرد صدر پولیس لائن کے قریب بنے فیملی کوارٹر کی عقبی دیوار پرلگی تار کو کاٹ کر داخل ہوئے، 3دہشت گرد گاڑی میں سوار ہوکر پولیس صدر لائن پہنچے تھے،   صدر پولیس لائن کے قریب کھڑی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیاہے،  کار سوار دہشت گردوں کے ساتھ مزید 2دہشت گرد موٹرسائیکل پر بھی آئے تھے۔

 مقدمہ میں لکھا ہے کہ موٹرسائیکل پر آنے والے 2دہشت گرد تینوں دہشت گردوں سے گلے مل کر فرار ہوگئے تھے، موٹرسائیکل پر آنے والے دہشتگردوں نے کار سوار دہشت گردوں کو کے پی او کی نشاندہی کی تھی، دہشت گردوں سے 5گرنیڈ اور 2 خودکش جیکٹس ملیں جنہیں ناکارہ بنایاگیا ، مقدمے میں دھماکا خیز مواد 3اور 4 کی دفعہ بھی شامل کی گئی۔