کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ

کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ

کراچی: گاشتہ کئی دنوں سے کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے بارے کی جانے والی پیشینگوئیاں دم توڑ گئی ہیں ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں رینجرز کو حاصل اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز اختیارات میں توسیع دینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ آج رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری کی منظوری دیں گے، محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز اختیار کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد رینجرز کو 90 دن کےلئے خصوصی اختیارات دیئےجائیں گے۔