آسٹریلیا میں کس جانور کی وجہ سے سب سے زیادہ انسان موت کے منہ میں

آسٹریلیا میں کس جانور کی وجہ سے سب سے زیادہ انسان موت کے منہ میں

اسلام آباد:آسٹریلیا میں ہونے  والی ایک  تازہ ترین تحقیق  کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ  آسٹریلیا میں مخلتف جانوروں کی وجہ سے ہونے والی اموات میں گھوڑوں کی وجہ سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد دیگر تمام خطرناک جانوروں کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔


تحقیق کے بعد معلوم ہو اہے کہ سال 2000 سے لے کر 2013 تک گھوڑوں نے 74 افراد کو ہلاک کیا۔تحقیق کے مطابق دوسرے نمبر پر مکھیاں اور دیگر ڈنک مارنے والے کیڑے مکوڑے رہے جن کی وجہ سے 27 افراد کی جان گئی۔

تیسرے نمبر پر سانپ رہے اور انہوں نے بھی اس عرصے کے دوران 27 افراد کی جان لی۔اس کے علاوہ شارک مچھلیوں نے 26، کتوں نے 23 اور مگر مچھوں نے 19 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔

یہ تحقیق انٹرنل میڈسن جرنل میں شائع ہوئی اور اس میں یہ بات سامنے آئی کہ کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے زیادہ افراد کی جانیں تو نہیں گئیں تاہم انہوں نے بڑی تعداد میں لوگوں کو ہسپتال کا چکر ضرور لگوایا۔

ڈاکٹر ویلٹن کہتی ہیں کہ سانپ سے خوفزدہ ہونا فطری بات ہے لیکن کتے کے کاٹنے یا گھوڑے کی پشت سے گر کر ہلاک ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔