باراک اوبامہ کی بطور صدر آخری پریس کانفرنس

 باراک اوبامہ کی بطور صدر آخری پریس کانفرنس

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مفید مشورے دیئے ہیں تاہم انہیں مسائل کی پیچیدگیاں ان کی پالیسیاں اپنانے پر مجبور کرسکتی ہیں۔امریکی صدر باراک اوبامہ نے بطور صدر آخری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبردورمیں جمہوریت کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، نئے سائبر دور میں ہم شفافیت اورسکیورٹی میں درست توازن کو یقینی بنائیں گے ۔

روس کے متعلق اوباما کا کہنا تھا کہ بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہے تاہم صدر پیوٹن کے دور میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل میں امن زبردستی قائم نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ یہودی آبادکاری2ریاستی حل میں رکاوٹ ہے،تنازع کے حل کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرسکتے ہیں۔
باراک اوباما نے کہا کہ آزاد میڈیا ملک چلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، میڈیا کو میرے احتساب کا حق ہے تاہم صدارتی انتخابات میں شکست پرڈیموکریٹس کوپالیسی پرنظرثانی کرنا ہوگی۔