میرا کی اماراتی بزنس مین سے ملاقات کی تصاویر کی سوشل میڈیاپر دھوم

میرا کی اماراتی بزنس مین سے ملاقات کی تصاویر کی سوشل میڈیاپر دھوم

دبئی: پاکستانی کی معروف اداکارہ میرا کی دبئی کے معروف بزنس مین اور چئیر مین الضارونی فانڈیشن سہیل محمد الضارونی کے ساتھ خاص ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آگئی ۔

اس موقع پر میرا کے خاندان کے دوسرے افراد بھی شامل تھے۔دبئی بزنس مین نے اس موقع پر میر ا کے ساتھ متعدد نئے پروجیکٹس پر بھی بات چیت کی ۔ 

میرا کا کہناتھا کہ اسے بڑی خوشی ہے کہ وہ الضارونی فاؤنڈیشن کا حصہ بنی ہے ۔وہ ایک نیک مقصد کے لیے کام کر رہی ہے ۔

پاکستانی شہریوں کی زندگی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتی ہے ۔ واضع رہے کہ اس موقع پر کیپٹن نوید بھی موجود تھے۔

میرا کا کہناتھا کہ وہ سہیل محمد کی شخصیت سے کافی متاثر ہوئی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے بزنس مین نے اس موقع پر میرا کو قیمتی تحفہ بھی پیش کیا ۔