روس اور ترکی کی داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی

روس اور ترکی کی داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی

انقرہ :داعش کے خلاف یہ فضائی کارروائی شامی صوبے حلب کے قریبی قصبے ال باب میں کی گئی ہیں جہاں گذشتہ ماہ ترکی کو داعش کے خلاف لڑائی میں کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔روس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل سرگے روڈوسکی نے کہا ہے کہ ’مشترکہ کارروائی انتہائی موثر رہی۔
ال باب ترکی کی سرحد سے تقریباً 20 کلو میٹر دور واقع ہے اور داعش سمیت کرد فورسز کو پیچھے ہٹانے کے لیے پانچ ماہ سے جاری ترک مہم کے دوران توجہ کا مرکز رہا ہے۔ فضائی کارروائی میں آٹھ ترک اور نو روسی طیاروں نے حصہ لیا۔