بابر اعظم د نیا کے بہترین بلے بازوں کے کلب میں شامل ہوگئے

بابر اعظم د نیا کے بہترین بلے بازوں کے کلب میں شامل ہوگئے

واکا:بائیس سالہ پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم دنیا ئے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے والے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈ، کیون پیٹرسن اوردیگر عزیم کھلاڑیوںکی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ انھوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں میں سکور کیا۔نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین کے کیریئر کا یہ اکیسواں میچ تھا ۔
اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن ، جوناتھن ٹروٹ اورجنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک بھی 21 میچز کھیل کر 1000رنز مکمل کر چکے ہیں ۔بابر اعظم 21 میچوںمیں تیزترین ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل وہ ون ڈے میچز میں مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔میچ میں قومی بیٹسمین نے ون ڈے کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری بھی اسکور کی ۔