وزیر اعلیٰ شہبا ز شر یف کو قتل کر نے کی سازش بے نقا ب

وزیر اعلیٰ شہبا ز شر یف کو قتل کر نے کی سازش بے نقا ب

لاہور: پولیس مقابلے میں ہلاک لشکر جھنگوی کا لیڈر آصف چھوٹو خادم اعلیٰ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایل ای جے سربراہ آصف چھوٹو میاں شہباز شریف کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

افسران کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پولیس مقابلے میں ہلاک دہشت گرد معروف کالم نگار عطاء الحق قاسمی کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان معروف شخصیات سے بھتے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔سی ٹی دی افسران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا ایک باب بند ہوگیا، مارے گئے دہشت گرد بے رحمانہ قتل کی وارداتوں کیلئے آلہ کار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات شیخوپورہ بائی پاس کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والے بدنام زمانہ دہشت گرد رضوان عرف آصف چھوٹو کو 3 ساتھیوں سمیت جہنم واصل کردیا تھا، ہلاک دیگر دہشت گردوں کے نام ڈاکٹر شاکر اللہ عرف علی سفیان اور نور الامین ہیں، جب کہ ایک دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مظفر گڑھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد آصف چھوٹو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، ملزم 22 سال سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا سربراہ اور عسکری ونگ کا سرگرم رکن تھا۔