نئی دہلی : بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان 21 جنوری کو دبئی کے بالی ووڈ پارک میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر کریں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر راہول ڈہولاکیا اور ساتھی اداکار نوازالدین صدیقی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
فلم ’’رئیس ‘‘ نے پہلے ٹریلر کے اجراء سے اب تک اپنے ڈائیلاگ اور گانوں کی مدد سے کروڑوں لوگوں کے دل جیتے ہیں جبکہ یہ فلم ریلز سے قبل ہی چارٹ باسٹر بن چکی ہے۔