فلم کسی بھی زبان میں ہو اچھی ہونی چاہیئے پھراس کا ردعمل بھی بہتراوراچھا آئے گا

بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان صرف بہترین اداکاری کے ماہر نہیں بلکہ وہ صاف بات کہنے پربھی خاصا یقین رکھتے ہیں اوراب اداکار نے ہالی ووڈ میں کام کے حوالے سے صاف صاف بتادیا ہے۔

 فلم کسی بھی زبان میں ہو اچھی ہونی چاہیئے پھراس کا ردعمل بھی بہتراوراچھا آئے گا

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان صرف بہترین اداکاری کے ماہر نہیں بلکہ وہ صاف بات کہنے پربھی خاصا یقین رکھتے ہیں اوراب اداکار نے ہالی ووڈ میں کام کے حوالے سے صاف صاف بتادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان سے جب مستقبل میں ہالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ امریکا جاکر ہالی ووڈ میں کام کرنے میں انہیں ذرا بھی دلچسپی نہیں، بھارت میں مداحوں کے ساتھ میرا تعلق 26 سال پرانا ہے اورجو میرے لیے بہت اہم ہے۔

عامرخان نے کہا کہ ہالی ووڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں دنیا کے مداحوں کو محظوظ کرنا نہیں چاہتا۔ ہالی ووڈ میں کام نہ کرنا ان کی ضد نہیں لیکن اگر کچھ  دلچسپ کرنے کو ملا تو ضرور کروں گا کیونکہ تخلیقی کام کی کوئی حدود نہیں ہوتی ہیں، اگرمجھے جاپان سے بھی اچھے کام کی آفرہوئی تومیں وہاں بھی کرلوں گا۔

عامرخان نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں بھارتی سنیما کو ہالی ووڈ سے کوئی خطرہ نہیں، ہمیں خود کے کام سے خوف کھانا چاہیئے کہ اگرہم بری فلمیں بنائیں گے تو ہمارے مداح ہم سے دورہوجائیں گے، کسی کے لیے بھی یہ آسان اور ممکن نہیں کہ وہ آئے اورہمارے اس بڑے کاروبارکو ختم کرسکے۔ فلم کسی بھی زبان میں ہو اچھی ہونی چاہیئے پھراس کا ردعمل بھی بہتراوراچھا آئے گا، ہمارا مقصد اچھی فلمیں بنانا ہوچاہیئے کیونکہ لوگ اچھی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

 اداکارکی گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم دنگل تاحال بھارت سمیت دنیا بھرمیں کھڑکی توڑ بزنس دے رہی ہے۔