ایران میں آگ لگنے سے عمارت منہدم، 30سے زائد فائر فائٹرز ہلاک

ایران میں آگ لگنے سے عمارت منہدم، 30سے زائد فائر فائٹرز ہلاک

تہران : برادر اسلامی ملک ایران کےدارالحکومت تہران میں 17 منزلہ عمارت آگ لگنے بعد منہدم ہوگئی،بین الاقومی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں 30 سے زائد فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوپری منزل میں آگ لگنے کے بعد فوری طور پر عمارت کو خالی کرالیا گیا، جس کے بعد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف تھے کہ عمارت منہدم ہو گئی۔

عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔