بالی ووڈ ڈائریکٹر اور اداکار کی جوڑی کا پھر ایک ساتھ کام کرنیکا فیصلہ

بالی ووڈ ڈائریکٹر اور اداکار کی جوڑی کا پھر ایک ساتھ کام کرنیکا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر منیش شرما اور اداکار رنبیر سنگھ کی جوڑی فلمی دنیا میں خاصی مشہور ہے۔ رنبیر سنگھ کے فلمی کیرئیر کا آغاز منیش شرما کی فلم ”بینڈ باجا بارات“سے ہوا اور یہی فلم ان کی شہرت کی وجہ بنی جبکہ رنبیر سنگھ نے منیش شرما کی ہی ایک اور فلم ”لیڈیز ورسز ریکی بھل “ میں کام کیا۔
تاہم بھارتی میڈیا میں آج کل اسی جوڑی کی ایک اور فلم شروع ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں سال کے درمیان میں شیڈول کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں