سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم پر عملدرآمد رو ک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم پر عملدرآمد رو ک دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے وفاقی حکومت کو فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے جمعرات کے روز ریفری جج نعمت اﷲ پھلپوٹو کے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وفاق اس فیصلہ کو چیلنج کرنا چاہتا ہے یہ حکومت کا آئینی حق ہے کہ وہ فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے ۔سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرے سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے دس روز کی مہلت دیدی۔