وہ ایک چیز جو آپ ناشتے میں کھائیں تو آپ کی یاداشت اچھی ہوجائے گی

اگرآپ روزانہ ناشتے میں انڈے کھائیں تو اس کا دماغ پر مثبت اثر پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے دماغی صحت کوبالکل بھی کوئی نقصان نہیں ہوتااور یاداشت مضبوط ہوتی ہے

وہ ایک چیز جو آپ ناشتے میں کھائیں تو آپ کی یاداشت اچھی ہوجائے گی

لندن:  اگرآپ روزانہ ناشتے میں انڈے کھائیں تو اس کا دماغ پر مثبت اثر پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے دماغی صحت کوبالکل بھی کوئی نقصان نہیں ہوتااور یاداشت مضبوط ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ انڈے ہمارے دماغ کی بہتر نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کاس استعمال روزانہ کی بنیاد پر ضرور کرنا چاہیے۔ پرانی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول تیزی سے بڑھتا ہے اور ساتھ ہی اس کی وجہ سے بلڈ پریشر کے ساتھ دل کے امراض لاحق ہوتے ہیںاور ان کی وجہ سے انسان الزائمر(دماغی کمزوری) کا شکار ہونے لگتاہے۔الزائمر ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کی یاداشت اس حد تک کمزور ہوجاتی ہے کہ اسے روزمرہ کی باتوں میں بالکل یاد نہیں رہتا۔

تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول کی مقدار معمولی سی زیادہ ہوجاتی ہے لیکن اس کی وجہ سے انسان کی دماغی استطاعت بڑھتی ہے۔ فن لینڈ میں کی گئی تحقیق میں 2497مردوں جن کی عمریں 42اور60سال کے درمیان تھیں اور انہیں یاداشت کے مسائل کا سامنا نہیں تھا کے کھانے کی روٹین کو دیکھا گیا۔ 22سال کی محیط اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 337افراددماغی عارضے میں مبتلاہوئے جس کی وجہ ان میںAPOE4پایا جانے والا جینز تھا۔تحقیق کار پروفیسر جیرکی ویرٹانین کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول اور زیادہ انڈے کھانے کی وجہ سے دماغی عارضہ لاحق نہیںہوتا۔”زیادہ انڈے کھانے سے دماغی طاقت بڑھتی ہے اور انسان کمزور یاداشت اور الزائمر سے محفوظ رہتا ہے۔“

امریکی سائنسدانوں نے بھی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ انڈے کھانے سے دل کے امراض میں اضافہ نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ دل کی شریانوں کو بندکرتے ہیں۔